پاکستان کے ریلوے وزیر نے 10 مئی سے مسافر ٹرینیں چلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔


وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر مجاز اتھارٹی کی جانب سے اجازت دی گئی تو پہلے مرحلے میں ملک کے مختلف حصوں میں 15 ٹرینیں چلائی جائیں گی جن میں  خیبرمیل، عوام ایکسپریس، تیزگام، اسلام آباد ایکسپریس اور دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کی گئی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں بین الاقوامی و علاقائی فضائی آپریشن سمیت ٹرین سروس بھی بند ہے۔ منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ بدھ کو ہوگا