میں نے وسیم اکرم کو قتل کر دینا تھا اگر۔۔۔“ شعیب اختر نے تہلکہ خیز بات کر دی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے سابق کپتان وسیم اکرم کی تعریف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انہوں نے مجھے میچ فکسنگ کی پیشکش کی ہوتی تو میں انہیں مار دیتا۔
شعیب اختر نے کہا کہ میں 1990ءمیں کھیلے گئے چند میچز دیکھ رہا تھا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ کس طرح وسیم اکرم نے ناممکن صورتحال کے دوران بھی انتہائی عمدہ بالنگ کی۔ میں بہت واضح طور پر یہ کہوں گا کہ اگر وسیم اکرم نے مجھے میچ فکسنگ کا کہا ہوتا تو میں انہیں تباہ کر دیتا، حتیٰ کہ انہیں مار دیتا، لیکن انہوں نے کبھی مجھ سے ایسی کوئی بات نہیں کی۔