اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے مز ید 1352 کیسز سامنے آ گئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں انتالیس افراد کی موت ہو ئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان بھر میں 14175 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1352 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 40151 ہو گئی ہے جبکہ مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اموات 873 تک پہنچ گئی ہیں تاہم 11341 افراد صحت یاب بھی ہوگئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے ہیں جہاں تعداد 15590 ہو گئی ہے ،268 افراد وائرس کے باعث انتقال کر چکے ہیں جبکہ 3804 صحت یاب ہونے کے بعد واپس گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔
سندھ کے بعد پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز ہیں ، تعداد 14584 ہو گئی ہے جن میں سے 4883 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور 252 زندگی کی بازی ہار گئے ہیں ۔
خیبر پختون خواہ میں 5847 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 1699 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم 305 افراد کی وائرس کے باعث موت ہوئی ہے ۔ بلوچستان میں اب تک 2544 کیسز سامنے آئے ہیں اور 417 افراد ٹھیک ہوئے ہیں لیکن 36 افراد دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔
اسلام آباد میں 947 اور گلگت بلستان میں 527 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے اور دونوں علاقوں میں اب تک مجموعی طور پر 11 افراد کا انتقال ہو اہے جبکہ آزاد کشمیر میں 112 افراد میں سے 77 صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم ایک مریض کا انتقال ہواہے ۔
0 تبصرے