ایک اور ملک سے 150 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے،  مسافروں کو کہاں منتقل کیا جارہا ہے؟


کراچی: عرب ملک بحرین میں کورونا کی وجہ سے پھنسے ہوئے ایک سو پچاس پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

کورونا کی وجہ سے فضائی سفر پر پابندی کے دوران بحرین میں پھنس جانے والے 150 پاکستانیوں کو نکال لیا گیا۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے 150 پاکستانی بحرین سے کراچی پہنچے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بحرین سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں' انہیں کراچی کے مقامی ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 23 اپریل کو بھی بحرین سے 136 پاکستانی گلف ایئر لائن کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔