کراچی: صوبہ سندھ کی پولیس کے 45 افسران اہلکاروں
 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


ترجمان سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا سندھ پولیس کے 45 افسران و اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس، رینجرز اور ٹریفک پولیس کےجوانوں کے ساتھ  بہتر سلوک کریں۔ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ حکومت نے کئی مشکل فیصلے کیے جن پرعملدرآمد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے سندھ اور پنجاب کا درمیانی فاصلہ انتہائی کم رہ گیا ہے۔ سندھ میں اب تک پانچ ہزار 695 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ سندھ میں کورونا کی وجہ سے اب تک سو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔