پنجاب (تازہ ترین اردو نیوز)قصور میں راشن دینے کے بہانے درندہ صفت انسانوں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانا بنا ڈالا۔

۔تفصیلات کے مطابق قصور میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون کو راشن دینے کے بہانے بلایا گیا،بعد ازاں اجتماعی زیادتی کی گئی۔واقعہ نواحی گاؤں بستی قادرآباد کے نزدیک پیش آیا۔جہاں تین ملزمان نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔
خاتون نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے جس میں بتایا ہے کہ اسے فون پر کسی نامعلوم شخص کی کال آئی کہ آپ راشن لے جائیں۔جب میں راشن لینے کے لئے اسکول گئیں تو وہاں سے نہ معلوم ملزمان نے اغوا کرلیا۔کمرے میں لے جاکر ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون کے مطابق ملزمان نے اپنے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے جس وجہ سے وہ انہیں پہچان نہیں سکی۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔قبل ازیں فیصل آباد میں بھی ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔فیصل آباد میں ضرورت مند خاتون کو راشن کا جھانسہ دے کر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، چک 224 سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اس کے شوہر کے جاننے والے 3 افراد نے راشن کی لالچ دے کر گھر بلایا اور موقع کا فائدہ اٹھا کر اس کی عزت تار تار کر دی۔
ایک اور افسوسناک واقعہ جوفیصل آباد میں  پیش آیا ہے۔ چک 224 کے علاقے کی رہائشی خاتون کو راشن کی لالچ دے کر درندہ صفت مردوں نے جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا۔ بتایا گیا کہ خاتون کے شوہر کے جاننے والے 3 افراد نے خاتون کو راشن دینے کیلئے ایک خالی گھر میں بلایا، اور پھر موقع کا فائدہ اٹھا کر خاتون کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بعد ازاں خاتون نےپولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کی جس پرپولیس نے ایف آئی آر درج کر لی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔