سعودی عرب: مکہ میں رمضان کے پہلے روز کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر 86 دکانوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

میونسپلٹی کے تحت تفتیشی ٹیموں نے دکانوں اور تجارتی مراکز پر لاگو ہونے والی تدابیر کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے تفتیشی دورے تیز کر دیے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ تفتیشی اہلکار تمام دکانوں میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’لوگوں کی سلامتی کے لیے خطرے کا باعث بننے والی کسی بھی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت ہے‘
ان کے مطابق رمضان کے پہلے روز پانچ تجارتی مراکز، سترہ ریستوران اور عوامی کھانوں کی چوالیس دکانیں بند کر دی ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’تفتیشی اہلکاروں نے مٹھائی کی ایک دکان، درزی کی دکانیں اور موبائل فروخت کرنے والی دکانیں بھی بند کروائی ہیں۔

انجینئر عبداللہ الزایدی کے بقول ’جن دکانوں کو بند کروایا گیا ہے وہاں کورونا کے انسداد کے لیے جاری کوششوں کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی تھیں‘۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’دکانوں کے مالکان کو کورونا کے انسداد کے لیے جن ضوابط کی ہدایات کی گئی ہے ان کی پابندی ضروری ہے، بصورت دیگر دکان بند کرادی جائے گی۔