سعودی عرب میں کرونا کیسز کی تعداد 1122، کل تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئ۔
ہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ مکہ میں مریضں کی تصدیق ہوئی سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد10ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اب تک ایک سو تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزیر صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمدالعبدالعالی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں گیارہ سو بائیس افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد10484ہو چکی ہے‘
زیر صحت کے مرکزی ترجمان مزید کہا ’اس موذی مرض سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق مکہ مکرمہ میں ہوئی جہاں چار سو دو افراد کوکرونا پازیٹوآیا، ریاض میں دوسو ، جدہ 186، مدینہ منورہ ایک سو بیس، دمام 78، الھفوف 63، الجبیل 39، طائف 16، الخبر5، ابھا ، بریدہ اور نجران میں تین مریض جبکہ المضہ ، ینبع ، الزلفی اور الدرعیہ میں ایک ایک مریض کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد دس ہزار چار سو چراسی تک پہنچ گئی ہے‘
اس وقت کورونا سے مملکت کی سطح پر1490 افراد صتحیاب ہوئے ہیں جن سے وزارت صحت کے ریجنل اداروں کے اہلکارمسلسل رابطے میں ہیں۔
ترجمان صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالےسے مملکت میں عائد کیاجانے والا کرفیو لوگوں کی حفاطت کی خاطر لگایا گیا ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ وقت گھروں میں گزاریں اور سماجی دوری کے اصول پرسختی سے عمل کریں
۔
0 تبصرے